14 اگست، 2015، 1:01 AM

پاکستان میں دہشت گردوں کی تین ہزارویب سائٹس

پاکستان میں دہشت گردوں کی تین ہزارویب سائٹس

پاکستانی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد تنظیموں کی تین ہزار سائٹیں موجود ہیں جو پاکستان میں نفرت انگیز ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے چلائی جارہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد تنظیموں کی تین ہزار سائٹیں موجود ہیں جو پاکستان میں نفرت انگیز ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے چلائی جارہی ہیں۔اس بات کا انکشاف مسلم لیگ نواز کے رکن پارلیمنٹ طاہر اقبال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔

جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں الیکٹرونکس کرائمز بل 2015 کے حوالے سے ملنے والی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

طاہر اقبال نے کہا کہ حکومت الیکٹرونکس کرائم بل 2015 کو جلد از جلد حتمی شکل دینا چاہتی ہے کیونکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پر قومی ایکشن پلان کے مطابق عملدرآمد چاہتے ہیں۔

News ID 1857362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha